کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 8افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر الیون جے بسم اللہ اسٹاپ نورانی مسجد کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو افراد 40سالہ صابر ولد مشتاق اور 42سالہ انجم ولد عبدالرشید کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن گلشن بہار اقصیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 24 سالہ محمد اسرائیل ولد محمد عیسیٰ زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے فائرنگ کے واقعہ میں 15سالہ لڑکا عرفان ولد جاوید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔سائٹ ایریا فائر بریگیڈ آفس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30سالہ نثار ولد اسحاق زخمی ہوا۔گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سفر کھوسہ گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں 21سالہ سمیر ولد علی محمد زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ برطرف پولیس اہلکار نور بخش نے کی جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔ منگھوپیر تھانے کی حدود نور دین گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 23سالہ علی رضا ولد فدا زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔