• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 7 زخمی دم توڑ گئے، اب تک مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

کوئٹہ/نوشکی(نمائندہ جنگ / نامہ نگار) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے میں جھلس کرزخمی ہونے والے مزید 7افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ، جس سے ابتک اب تک مرنیوالوں کی تعداد14ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج 7 افراد امین اللہ، تنویر، عبدالباسط، مصطفیٰ، در محمد، سلمان اور عزیز دم توڑ گئے جن کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے نوشکی روانہ کردی گئی ہیں ۔ترجما ن نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد7ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان جاںبحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔یاد رہے کہ آئل ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر ڈرائیور جاں بحق جبکہ70کے قریب افراد شدیدزخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو کوئٹہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔نوشکی سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ نوشکی میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جن میں دو سگے اور میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ کے ڈرائیور اور فائر مین بھی شامل ہیں ۔ اس سانحہ کی وجہ سے نوشکی کی فضا سوگوار ہے مزید کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔جنہیں خون کی اشد ضرورت ہے اور لواحقین نے بلوچستان باالخصوص کوئٹہ ا ور نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کو خون کا عطیہ دیں ۔
اہم خبریں سے مزید