• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس چیک،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)) شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کینٹ پولیس کو رانا توقیر احمد نے بتایا کہ ملزم کاشف نے پانچ لاکھ روپے ادھار کی مد میں لیکر پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر بوگس ثابت ہوا،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج، پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی سے رقم بٹورنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 7نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج،چہلیک پولیس نے چوری کا بکرا برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج، موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید