• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز کیجانب سے وکلاء کی آگہی کیلئے سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز ملتان کی جانب سے وکلاء کی آگاہی کے لئے گزشتہ روز سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل علی ظہیر قریشی نے خصوصی شرکت کی ، سیمینار انٹرنیشنل لائرز فورم ڈسٹرکٹ ملتان کے صدر شہریار محبوب کی قیادت میں منعقد کیا گیا ، سیمینار میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں کیسز کیسے دائر ہونگے ، اپیل کا طریقہ کار سمیت ہیلتھ کیئر کمیشن کے دائرہ اختیار کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ،صدر انٹرنیشنل لائرز فورم ایڈوکیٹ شہریار محبوب نے وکلاء کی انفرادی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ٹرینینگ ورکشاپ منعقد کروانے کے عزم کا اظہار کیا ،جبکہ انٹرنیشنل لائرز فورم میں وکلاء کی ممبر سازی سمیت دیگر اہم امور پر بھی مشاورت کی گئی،سیمینار میں صدر انٹرنیشنل لائرز فورم شہریار احسن محبوب ، جنرل سیکرٹری اعتزاز لطیف سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید