• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او نے ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے سیکورٹی انتظامات چیک کئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں نجی ہوٹل ڈی ایچ اے میں پولیس ڈیوٹی کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دی ایس ایس پی آپریشنز احمد زنیر چیمہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او صادق علی کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ہوٹلز کے اندر و باہر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور روٹس اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں جے ٹی ٹی اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
ملتان سے مزید