• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی علماء کونسل کیجانب سے آج بھارت مردہ باد ریلی نکالی جائے گی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سنی علماء کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام6مئی منگل شام چار بجے چوک کچہری تا گھنٹہ گھر ملتان تک پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی قیادت سنی علما پاکستان کے سربراہ علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی ، اور سنی علماء جنوبی پنجاب کے صدر راؤ جاوید اقبال اور ضلعی صدر خواجہ شبیر احمد کریں گے ریلی میں مختلف مذہبی ، سیاسی تنظیموں کے رہنما، وکلا و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی ۔
ملتان سے مزید