ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں29مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک کے علاقے میں سعد رضا سے تین ڈاکو پانچ ہزار ،موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد احسان سے نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں بابر علی سے دو ڈاکو نقدی و موبائل لوٹ کر لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عمیر سے دو نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں دو ڈاکو فیصل سے پچاس لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے ،وقاص سےتین مسلح نامعلوم ملزمان نے 15من گندم لوٹ لی جب کہ عارف ،نذیر ،عقیل ،محمد عباس ،محبوب ،خبیب ،سراج ،عمر ،زوہیب ،ابوبکر ،محمد اشفاق ،شہزاد امتیاز ،یوسف ،مدثر ،ممتاز حسین ، کاشف ،محمد حبیب ،سمیر اسلم ،میسم تمار ،ثمینہ خانم ،مزمل جاوید ، اعجازاور شمیم پریتم کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔