ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت گردونواح میں گرد آلود جھکڑ کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں چند منٹ کیلئے تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے، دو روز سے جاری رہنے والے تیز گردآلود ہوائوں کے جھکڑ گزشتہ روز بھی چلتے رہے ، گزشتہ شام کہیں ہلکی و کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گی ہے، گرد آلود جھکڑ اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔