• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیم پر حملہ، 9 بجلی چوروں اور نادہندگان کو حراست میں لے لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپر یشن میپکو مظفرگڑھ سرکل راجیش کمارراٹھی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل فرقان زکریا، ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو علی پور ڈویژن ذاکر حسین ڈاہانی، ایس ڈی اوشہر سلطان سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیموں نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو رینجرزاور پولیس فورسز نے بستی دیوارے، بستی چھینے، بستی خان والا، بستی جراتھیپ اور کنڈے والا میں 32افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی پی وی سی، میٹرز اور ایک ہزار فٹ ایل ٹی کنڈکٹر اُتارلیا۔9بجلی چوروں اور نادہندگان کو موقع سے حراست میں لیاگیا۔
ملتان سے مزید