• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرح سود 8 فیصد اور بجلی کی قیمت مزید کم کی جائے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد ( جنگ نیوز )ممبر سنٹرل کور کمیٹی یوبی جی (ایف پی سی سی آئی )احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ شرح سود کو فوری طور پر 8 فیصد اور بجلی کی فی یونٹ قیمت کو 26 روپے تک کم کیا جائے تاکہ معیشت کو حقیقی ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے 0.3 فیصد کی سالانہ مہنگائی کی شرح کو پاکستان کی حالیہ معاشی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پالیسی اصلاحات میں ڈھالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ان خیالات اک اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ احسن بختاوری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشی بہتری کو مستقل ریلیف میں بدلا جائے۔
اسلام آباد سے مزید