راولپنڈی (جنگ نیوز)آل پاکستان ریسکیو اینڈ فائر سروس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میونسپل فائر سروس میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں 4مئی انٹرنیشنل فائر فایٹرز ڈے کے سلسلہ میں تقریب زیر صدارت چیرمین ایسوسی ایشن غلام محمد ناز تقریب منعقد ہوئی جس سے جنرل سیکرٹری ذوالفقار شاہ، نصیرالدین ھمایوں اور بشارت نذیر نے خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ 4مئ ان بہادر فائر فایٹرز کی یاد میں منایا جاتا ھے جو اپنی جانوں پر کھیل کر انسانی جانوں ومال کو بچاتے ھیں۔انھوں نے کہا جہاں فائر وریسکیو سروس کو مزید فعال و مضبوط بنانے کی ضروت ھے وہاں آگ سے بچاو کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔جس میں خصوصی طور پر بلڈنگز کی تعمیر کے وقت ا ن میں آگ سے بچاو کے موثر اقدامات کئے جائیں۔اسکے ضروری ھے کہ حکومت اپنے منظور کردہ بلڈنگز کوڈز پر بلڈنگز کنٹرول اداروں سے عملدرآمد کرائے۔