• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرپورٹ آنیوالے افراد سے موبائل ، روپے چھیننے والے پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دبئی جانے کے لئے ائرپورٹ آنے والے افراد کی گاڑی روک کران سے موبائل ،ملتانی حلوہ اور 70ہزار روپے چھیننے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔، اہل کاروں نے مہمانوں کی تلاشی لی ،اور ان سے قیمتی موبائل اور 2پیکٹ ملتانی حلوہ بھی لے لیا،اور سب کوہتھکڑیاں لگاکر جنگل میں لے گئے ،اور 2لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ،اور ساتھ ہی انہیں بند کرنے کی دھمکیاں دیں ،یہ کہ ڈرائیور نے 20ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کے ذریعے ائرپورٹ برانچ سے 50ہزار روپے نکلواکر اے ایس آئی عاطف کودئیے ،اس دوران اے ایس آئی عاطف اے ٹی ایم کیبن کے اندر میرے مہمان کے ساتھ گیا، 2مئی کومیں آیا تو مذکورہ ملازمین نے میرے ساتھ جھگڑاکیاسائل کے کپڑے پھاڑدئیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،سائل نے اپنی مدد کے لئے 15پرکال کی توپولیس آگئی۔ اس دوران کپڑوں کی نسبت پولیس ملازمین نے 16ہزار روپے میرے نمبر پرایزی پیسہ کے ذریعے بھجوائے ۔
اسلام آباد سے مزید