راولپنڈی(جنگ نیوز) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی اور محکمہ و سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے پاک بھارت ممکنہ جنگ کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے ایک ہنگامی میٹنگ میں خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی پائلٹ سائرن سول ڈیفنس آفس سمیت شہر بھر میں لگے 16سائرن مکمل فعال اور اپ ڈیٹ کردیئے گئے ہیں۔ 38ریسکیو و مانیٹرنگ چیک پوسٹیں بھی 24گھنٹوں کیلئے فعال کر دی گئی ہیں ان میں 24چیک و وارننگ پوسٹیں محکمہ سول ڈیفنس اور 14پوسٹیں ریسکیو 1122کی ہیں ۔ سول ڈیفنس نے 3500رضا کاروں اور خواہشمند نوجوانوں کی جنگی ریسکیو کی عمل تربیت شروع کر دی ۔پہلی بار خواتین رضاکاروں کی بھی جنگی ریسکیو تربیت شروع کی گئی ہے ۔