• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویٹ ہوم کا فاطمتہ الزہرا ؓمہمان خانہ شاندار اقدام ہے، ڈاکٹر امجد

اسلام آباد( جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کا سیدہ فاطمۃالزہرا مہمان خانہ ایک شاندار اقدام ہے، ایسے دستر خوان پورے ملک میں قائم کریں گے،پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پاکستان سویٹ ہوم کے فاطمۃ الزہراء مہمان خانے اور ہسپتال کی مارچری کا دورہ کرتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ ہسپتال کی مارچری کے معائنہ کے دوران انتظامیہ نے انہیں مارچری کے طریقہ کار کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان بھی موجود تھے۔ زمرد خان نے ڈاکٹر محمد امجد کوفاطمۃ الزہرا مہمان خانے میں خوش آمدید کہا اورانہیں مہمان خانے کے کیچن کا معائنہ کروایا اور ہسپتال میں اس کے قیام کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو بتایا کہ اس ہسپتال میں جہلم، چکوال اور آزاد کشمیر جیسے دوردراز علاقوں سے مریض اور ان کے لواحقین آتے ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ اپنے مریض کے ساتھ انہیں کتنا عرصہ قیام کرنا پڑ سکتا ہے۔اس لئے پاکستان سویٹ ہوم نے ان کے لئے اچھے ماحول میں صحت بخش کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
اسلام آباد سے مزید