• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کی کومبنگ آپریشنز میں مشتبہ افراد کی چیکنگ 47 مشکوک افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 468 کومبنگ آپریشنز کرکے ساڑھے پندرہ ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور47 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا، صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران468کومبنگ آپریشنز کئے گئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 41 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں 3368 افراد سے پوچھ گچھ اور 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، سنگین جرائم میں ملوث 137 اشتہاری، 74 عدالتی مفرور اور 45 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 9 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے اور 2 مجرمان زخمی ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید