• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحریک سے ظلم اور استحصال کے نظام کو بدل کر دکھائے گی، امیر العظیم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوامی تحریک کے ذریعے ظلم اور استحصال کے نظام کو بدل کر دکھائے گی۔جماعت اسلامی نے فکری محاذ پر ہر طرح کی الحاد اور غیر اسلامی نظریات کا مقابلہ کر کے عالمی سطح پر اسلامی دعوت کو زندہ کیا ہے۔جماعت اسلامی کی تنظیم ایک شاندار مثال بن کی ہے جس کی خدمت خلق کو دوست اور دشمن سب سراہاتے ہیں۔پاکستان میں ہر حکومت نے عوام کو سراب د کھاکر دھوکہ دیا ہے۔عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی خیبر پختو نخوا جنوبی کے تحت کرک میں لیڈر شپ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ کے پی جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی صوبہ کے پی کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں 17 مئی اور 18 مئی کو مالا کنڈ میں تاریخ ساز یکجہتی غزہ و فلسطین مارچ ہو گا،ملت اسلامیہ پاکستان اہل غزہ وفلسطینی عوام سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید