• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیخلاف احتجاج کرینگے، صدر اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آاد میں پراپرٹی ٹیکس میں کسی بھی اضافہ کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے ، انہوں نے کہا کہ دو سال قبل ایم سی آئی نے پراپرٹی ٹیکس میں چار سو فی صد اضافہ کیا تھا جو کہ مسترد کر دیا گیا تھا اور جسے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،جسٹس محسن حسن کیانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے ٹیکس میں اضافہ کو مشروط کرتے ہوئے اضافہ مسترد کر دیا تھا اور قرار دیا تھا کہ سی ڈی اے کا ایم سی آئی کے ٹیکس سسٹم سے کوئی تعلق نہ ہے اور تنخواہوں کے لئے اکاونٹ سے رقوم نکالنے کے لئے ہر ماہ عدالت سے اجازت حاصل کرے۔ جبکہ عدالت عالیہ نے پرانے ریٹ پر پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کی ہدایات جاری کیں اور قرار دیا کہ تمام پراپرٹی ٹیکس کے بلوں کی پرانے ایٹ کے مطابق تصیحح کی جائے ۔ لیکن ایم سی آئی کے ڈائریکٹر ریونیو نے اس فیصلہ پر عملدرآمد نہ کیا اور نئے ریٹس سے بلوں کی وصولی جاری ہے اور آئی سی سی آئی کی طرف سے مہیا کردہ بلوں کی ابھی تک درستگی نہ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایم سی آئی دوبارہ پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنا چاہتا ہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ایسا ہوا تو آئی سی سی آئی دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے گا ۔
اسلام آباد سے مزید