• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مشن چیئرمین بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے، گورنر پنجاب

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ہمارا مشن چیئرمین بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے،وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو وزیر اعظم ہو نگے ،شہیدوں کا پیغام تمام ورکرز گھر گھر پہنچائیں،اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،اپنے آپ کو حالت جنگ میں ورکر لے آئیں، راجہ منان اور راجہ اعجاز کی پارٹی کیلئے کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں ہمارا مشن ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب نے گزشتہ روز اڈیالہ روڈ یونین کونسل کلیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ منان کی رہائش گاہ پر دیئے گئے استقبالیہ کے مو قع پر خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس مو قع پر آصف شفیق ستی،راجہ منان اور راجہ اعجاز نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں راجہ منان نے گورنر پنجاب کو حلقہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرسے کہا کہ حلقہ یہاں پانی کی سپلائی کابڑا مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے جس پر گورنر پنجاب نے یقین دلایا کہ ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید