• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیا، انجمن تاجران

اسلام آباد (جنگ نیوز ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران میر یسین مینگل،سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان انجمن تاجران،انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ،تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ کے صدر ملک مہر الہی ،جنرل سیکرٹری احسان باچا، بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی ،جنرل سیکرٹری امین میمن جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم ، جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم سندھ تاجر اتحاد کے چیرمین جمیل پراچہ، انجمن تاجران کراچی کے صدر رضوان عرفان ، آزاد کشمیر کے صدر افتخار فیروز ، جنرل سیکرٹری شوکت نواز میر ،گلگت باتستان کے صدر غلام حسین ،جنرل سیکرٹری مسعود احمد نے کہا ہے کہ کاروبار حالات نچلی سطح پر ہیں۔ ایف بی آر کے افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے وہ کسی بھی اکاونٹ میں جتنی مرضی رقم نکلوا لیں ، جس کے لئے نوٹس بھی دینا ضروری نہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی کمپنی کے اکاونٹ منجمد کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ ان لا محدود اختیارات سے ایف بی آر میں ہونے والی کرپشن میں اضافہ ہوگا ۔انکم ٹیکس افسران کا کاروبار میں داخل ہو کر کاغذات طلب کرنا حراسمنٹ کے مترادف ہے انکم ٹیکس افسران کا کاروباروں پر جانا نہ روکا گیا تو سخت مزاحمت کریں گے اور ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید