راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے ،تھاتھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمدحماد سے موبائل، پرس اور چابیاں ،تھانہ بنی کے علاقہ امام باڑاچوک میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سےموبائل اور30ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمدعقیل سے 2موبائل اور58ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ٹرانسفارمر چوک میں سمن نایاب اور تین لڑکیاں اپنی اکیڈمی میں موجو دتھیں کہ ایک نامعلوم مسلح شخص اکیڈمی میں داخل ہو اجواسلحہ کی نو ک پر طلائی ٹاپس اور انگوٹھی مالیتی ایک لاکھ 60ہزارروپے چھین کرفرارہوگیا۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی سرقہ بالجبر نقب زنی اور چوری کی 9 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 5 موبائل فونز اڑا لئے گئے ،تھانہ ترنول کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے دوموبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔