• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم شہری سندھ کی سیاست میں مضبوط جماعت بن کر ابھری، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں مرکز بہادرآباد پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین سی او سی اور ٹاؤن انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی سیاست میں ایک مضبوط اور منظم جماعت بن کر ابھری ہے، ہمیں ایم کیو ایم کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط اور ماضی سے کہیں زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے اسلئے یہ نہایت اہم ہے کہ ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران و کارکنان گلی محلوں میں عوامی رابطے بحال کریں، عوام کو تحریکی جدوجہد کے لئے متحرک کریں، انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد سیاسی کم فہمی کا شکار چند لوگوں نے یہ تاثر لیا کہ ایم کیو ایم ختم ہو گئی، مگر ہم نے یہ ثابت کیا کہ ہمارا وجود ہمارے حقوق کی جنگ سے جڑا ہے، ہمارا مقصد اتنا واضح اور ہماری منزل اتنی اہم ہے کہ ہر کارکن کو اس کے حصول کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی مردم شماری جیسے اہم قومی عمل میں شہر کے 70 لاکھ افراد کو شامل کروا کر اپنی سیاسی و تنظیمی قوت کا عملی مظاہرہ کیا اور ناممکن کو ممکن بنایا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید