کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع جنوبی پولیس نے کورنگی روڈ نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے14 ڈرائیوروں کے چالان اور8 گاڑیوں کے کالے شیشے اور 4 گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹیں اتاری گئیں ،ترجمان ضلع جنوبی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 24 گاڑیوں موٹر سائیکل و کار وں کی چیکنگ کی گئیں،یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ، قانون کی عملداری اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں،ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور اپنی گاڑیوں سے غیر قانونی اشیاء مثلاً ٹنٹڈ گلاس، فینسی نمبر پلیٹس اور نیلی لائٹس کو فوری طور پر ہٹا دیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔