کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،اسرائیل عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے،فلسطینیوں پراسرائیلی ظلم و بربریت کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ہیں،اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اب نہ صرف غزہ اور فلسطین بلکہ خطے کے دوسرے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ اسرائیل کے ظلم و ستم اور نسل کشی کو گر نہ روکا گیا تو یہ خطے کے امن کو تباہ کرکے ایسے کشیدہ حالات پیدا کر سکتی ہے جس کے منفی نتائج سے دنیا کا کوئی ملک متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔