کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون رئیس گوٹھ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 50سالہ عبدالرشید ولد جاڑا جاں بحق ہوگیا، لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ مقتول حب چوکی کے قریب واقع گائوں کا رہائشی، اہل خانہ سے معلوم ہوا ہےکہ مقتول کام کاج نہیں کرتا تھا، فوری طور پر قتل کی محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔