• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، کسی ٹھیکے میں توسیع نہیں ہوگی، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ کے ایم سی نے تمام سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صرف چار دیواری میں موجود کسی پارکنگ پلازہ میں ہی فیس وصول کی جائے گی اور 30 جون 2025ء کے بعد کسی جگہ پارکنگ کے ٹھیکے میں توسیع نہیں کی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں عوامی مقامات، ، باغات اور کھیل کے میدان بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ یہاں جھیل پارک میں’’ حنیف محمد کرکٹ گراؤنڈ‘‘کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ اس سال 50 باغوں کی مرمت اور بحالی کرے گی، رواں ہفتے 2مزید باغات کا افتتاح ضلع غربی اور جنوبی میں کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید