کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے سندھ پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ میں تعینات سپاہی سجن خان ولد گلن خان کو گرفتار کرکے چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی، صوبہ بلوچستان کے ضلع خاران کے رہائشی ایک شہری نے 7 دسمبر 2024 ءکو کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب سے اپنی موٹرسائیکل چوری ہوجانے کی شکایت درج کروائی تھی، ایس ایچ او تھانہ ریلوے کینٹ اسٹیشن اصغر بروہی نے تفتیش کے بعدچوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔