• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، 6 بچوں کی ماں نے مبینہ خود کشی کرلی، شوہر نے 2 شادیاں کی تھیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون آسکانی یار محمد گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 35سالہ شہناز زوجہ کامران ہلاک ہوگئی ،پولیس نے بتایا ہےکہ متوفیہ 6 بچوں کی ماں ،ذہنی تنائو کا شکار تھی ، نشہ آور گولیاں بھی کھاتی تھیں ، شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس کے باعث دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر تلخ کلامی رہتی تھی ،اتوار کو شوہر سے لڑائی ہوئی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر مبینہ خود کشی کرلی ،واقعے کے وقت شوہر گھر میں سورہا تھا جبکہ متوفیہ نے اپنے بچوں کو مدرسہ بھیج دیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید