• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزرا کو اب پانچ لاکھ انیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی وزراکو اب پانچ لاکھ انیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملے گی ,پہلے وفاقی وزیر کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ ، وزیر مملکت کی ایک لاکھ اسی ہزار روپے تھی،یکم جنوری2025سے اطلاق ہوگا صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے تنخواہ مراعات و استحقاق ایکٹ 1975میں ترمیم کیلئے جاری کردہ تر میمی آرڈیننس2025کے تحت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں تقریبا 180فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، وفاقی وزرا اور وزرا مملکت کی تنخواہ اراکین پارلیمنٹ کے برابر کی گئی ہے۔ تر میمی آرڈیننس کے مطابق وفاقی وزراکی تنخواہ بڑھا کر5لاکھ 19ہزار کر دی گئی، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025سے کیا گیا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ روپے اور وزیر مملکت کی ایک لاکھ اسی ہزار روپے تھی۔

اہم خبریں سے مزید