کراچی (نیوز ڈیسک) ʼہگ ہگ نہ رہاʼ، گلے ملنے سے کام نہیں بنے گا، کانگریس کا مودی پر طنز، صرف دوستانہ ملاقاتیں یا زبردستی گلے پڑنا ملک کی اقتصادی و تجارتی مشکلات حل نہیں کرتا، کانگریس کے سینئر رہنما جیرام رامیش نے کہا کہ معاشی فیصلوں میں شفافیت، مفادِ عامہ اور مضبوط اقتصادی بنیادیں ہونی چاہئیں نہ کہ صرف علامتی اقدام کیا جائے۔ یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیرِ تجارت نے بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا، جس پر کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ معاہدہ ملکی صنعت، کسانوں اور صارفین کے مفاد میں واقعی فائدہ مند ہے یا نہیں۔