• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، حافظ نعیم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر واضح کیا ہے کہ جمہوری راستے روکنے اور غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، حکمران نئی نسل سے خوفزدہ، نوجوانوں پر قدغن لگائی جارہی ہیں ، جماعت اسلامی عوامی رائے کی طاقت سے انقلاب برپا کرے گی۔ منصورہ میں جمعہ کو مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ رشوت ، ظلم ، جھوٹ اور ناانصافی کو فروغ دینے والا طبقہ نظام پر قابض ہے۔
اہم خبریں سے مزید