اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ایف بی آر کے 25 بی ایس-18افسران 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد،مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 9 مارچ سے 15مئی 2026 تک منعقد ہوگا ۔حکومتِ پاکستان، ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایڈمنسٹریشن/ایچ آر ونگ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری (HRM.IR-II) عابد حسین گلشن نے مطلع کیا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس-18افسران کیلئے 46واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں 09 مارچ 2026 سے 15 مئی 2026 تک منعقد ہوگا، جس کیلئے نامزدگیاں سینیارٹی کی بنیاد پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کی جائیں گی، جبکہ تازہ سالانہ میڈیکل ایگزامینیشن رپورٹ لازمی شرط ہوگی۔