واشنگٹن( جنگ نیوز) مچاڈو نوبل امن انعام دینے کا ارادہ رکھتی ہیں،ٹرمپ کاان سے ملاقات کا اعلان،امریکی صدرکا کہنا تھا وینزویلا کی اپوزیشن رہنما سے ہیلو کہنے کا منتظر ہوں، جبکہ نوبل کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ انعام منتقل یا واپس نہیں لیا جا سکتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔