واشنگٹن (اے ایف پی) عریاں تصاویر تنازع پر Grok نے مفت صارفین کیلئے AI امیج ایڈیٹنگ بند کر دی۔خواتین و بچوں کی فحش تصاویر پر شدید ردِعمل کے بعداقدام اٹھایا گیا،تاہم برطانوی وزیر اعظم کئیراسٹارمر کا کہنا ہے کہ یہ مسئلے کا حل نہیں، جبکہ یورپی یونین نے بھی واضح کیا ہےکہ چاہے سروس مفت ہو یا ادا شدہ، غیر قانونی تصاویر کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ایلون مسک کے AI چیٹ بوٹ Grok نے خواتین اور بچوں کی جنسی نوعیت کی جعلی تصاویر (ڈیپ فیکس) بنانے پر شدید ردِعمل کے بعد غیر ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے امیج بنانے اور ایڈیٹنگ کی سہولت بند کر دی ہے، جس کے تحت اب یہ فیچر صرف ادائیگی کرنے والے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیصلے پر برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر نے اسے متاثرین کے لیے توہین آمیز اور مسئلے کا حل نہیں ہونا قرار دیا، جبکہ یورپی یونین نے واضح کیا کہ چاہے سروس مفت ہو یا ادا شدہ، غیر قانونی تصاویر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یورپی کمیشن نے Grok سے متعلق تمام اندرونی دستاویزات 2026 کے آخر تک محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے، اور فرانس، ملائیشیا اور بھارت نے بھی پلیٹ فارم پر تنقید کی ہے۔ مسک نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی مواد بنانے والوں کے خلاف وہی کارروائی ہوگی جو ایسے مواد اپ لوڈ کرنے پر کی جاتی ہے، جبکہ X نے غیر قانونی مواد ہٹانے، اکاؤنٹس معطل کرنے اور حکام سے تعاون کا اعادہ کیا ہے۔