ویٹیکن سٹی ( اے ایف پی) پوپ لیو کی عالمی طاقتوں کو سخت وارننگ دی ہے کہ دنیا میں جنگ ایک بار پھر مقبول ہوتی جا رہی ہے، مکالمے پر مبنی سفارت کاری کی جگہ طاقت پر مبنی سفارت کاری لے رہی ہے،طاقت کی بنیاد پر سفارت کاری، مکالمے کی جگہ لے رہی ہے، وینزویلا اور عالمی کشیدگی پر پوپ نے سخت اظہارِ تشویش کیا۔پوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن میں سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں جنگ ایک بار پھر مقبول ہوتی جا رہی ہے اور طاقت کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم ہونے والا وہ اصول، جس کے تحت کوئی ملک طاقت کے ذریعے دوسرے ملک کی سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، اب شدید طور پر کمزور ہو چکا ہے، جبکہ مکالمے پر مبنی سفارت کاری کی جگہ طاقت پر مبنی سفارت کاری لے رہی ہے۔ پوپ نے کیریبین اور بحرالکاہل میں بڑھتی کشیدگی، خصوصاً وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ وینزویلا کے عوام کی مرضی، انسانی اور شہری حقوق کا احترام کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا جنون پھیل رہا ہے، جو عالمی امن، کثیرالجہتی نظام اور بین الاقوامی قوانین کے لیے سنگین خطرہ ہے۔