• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلئے

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان اور بہاولپور نے مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں محمد اسماعیل، محمد ساجد اور باسم مدثر شامل ہیں۔ملزمان کو کبیروالا، ساہیوال اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم محمد اسماعیل نے شہری کو یو اے ای ملازمت کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ ملزم محمد ساجد نے شہری کو ملائیشیاء ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم باسم مدثر نے شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 42 لاکھ 90 ہزار روپے بٹورے۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے۔گرفتار ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید