کراچی (جنگ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں اب صرف 6 دن باقی رہ گئے ہیں، جبکہ ایونٹ کے تمام مقابلے پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ایونٹ کے تمام مقابلے جیوسوپر پر براہِ راست نشر ہوں گے، جس کے ذریعے ناظرین دنیا کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔