نیویارک( نیوز ڈیسک)امریکی ریاست مینی سوٹا میں امیگریشن افسر کے ہاتھوں خاتون کے قتل کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آگیا۔خاتون کے قتل کے خلاف مینیاپولس،نیویارک اورلاس اینجلس سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،کشیدہ صورتحال میں ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مزید اہلکار مینیاپولس بھیج دیئے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے، مظاہرین نے نسل پرستی اور صنفی تشدد کے خلاف نعرے بازی کی۔