• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، 24 صوبوں میں جانداروں کی تصاویر شائع اور نشر کرنے پر پابندی

کابل(نیوز ڈیسک)افغانستان، 24صوبوں میں جانداروں کی تصاویر شائع اور نشر کرنے پرپابندی،تفصیلات کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت نے جانداروں کی تصاویر شائع اور نشر کرنے پر عائد پابندی کو مزید سخت کرتے ہوئے اسے ملک کے 24صوبوں تک توسیع دے دی۔ افغان میڈیا نے افغانستان جرنلسٹس سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ اُروزگان میں اس پابندی پر عملدرآمد شروع کر دیا جہاں میڈیا اداروں کو تصاویر شائع کرنے سے روک دیا گیا ہے اور صوبائی سرکاری ٹیلی وژن چینل کو ریڈیو میں تبدیل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید