• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS امتحان 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے بڑی خبر

اسلام اآ باد (رانا غلام قادر ) سی ایس ایس امتحان 2026میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے بڑی خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سی ایس ایس 2026کے تحریری امتحانات کا آغاز 4فروری 2026سے ہوگا۔ پہلے روز انگریزی مضمون (Essay) جبکہ 5فروری کو انگریزی (Precis & Composition) کا پرچہ لیا جائے گا۔ جنرل نالج کے پرچوں کا انعقاد 6، 7 اور 8 فروری کو ہو گا، جب کہ اسلامیات یا تقابلی مطالعۂ مذاہب (فار نان مسلم) کا پرچہ 9 فروری کو ہو گا، ایف پی ایس سی کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک جاری رہیں گے، جن میں مختلف گروپس کے پرچے صبح اور شام کے سیشنز میں لیے جائیں گے، کمیشن نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور دیگر ہدایات پر عمل یقینی بنائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید