• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی رپورٹ

لاہور(رپورٹ: آصف محمود بٹ) وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر جرائم کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور سمیت مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ “جنگ “ کو ملنے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس کو ایک ماہ میں ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی اور راہزنی کیکالوں میں 40فیصد کمی آئی۔مارچ اور اپریل کے آخری پندرہ روز سے ظاہر ہوتا کہ شہر بھر میں کل 304 جرائم کم رپورٹ ہوئے۔ سیکشن 382اور 356کے تحت درج مقدمات کی تعداد مارچ میں 264، اپریل میں کم ہو کر 184رہ گئی۔ موٹر سائیکل چوری کے کیسز 674 سے کم ہو کر 576ہو گئے، جبکہ کار چوری کی وارداتیں 34سے 33پر آ گئیں۔ اسی طرح گھروں اور دکانوں میں چوری و نقب زنی جیسے کیسز 172سے کم ہو کر 120 تک آ گئے۔ کئی دکانداروں کے مطابق پولیس گشت اور نگرانی کے باعث ماحول محفوظ محسوس ہوتا ۔اعلیٰ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ یہ صرف عددی بہتری نہیں بلکہ ایک "نئے طرزِ حکمرانی" کی جھلک ہے۔ ایک سینئر افسر کے مطابق یہ پہلا موقع کہ ہم نے مجرموں کے پیچھے دوڑنے کے بجائے جرائم کے اسباب پر کام کیا۔
اہم خبریں سے مزید