کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں کامران قریشی کو جیل سے پیش نہ کرنے، پولیس فائل اور اسلحہ کا چالان پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ وکیل کی اسلحہ کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سننے سے انکار کردیا ، عدالت نے اے وی سی سی کے افسر کی سرزنش کی اور ریمارکس دئیے کہ گزشتہ سماعت کے مقدمے کا چالان پیش کرنے کی آخری مہلت دی گئی تھی اسکے باوجود چالان پیش نا کیا گیا جسکے بعد عدالت نے تفتیشی افسر کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چالان طلب کرلیا اور ملزم کامران قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مقدمہ ختم کرنا انکا دائرہ اختیار نہیں صرف ریمانڈ کا اختیار ہے، درخواست کو متعلقہ عدالت میں دائر کیا جائے۔