کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر جیل پر حملے اور دیگر الزامات میں فوجی عدالتوں سے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت 2 ماہ کے لئے ملتوی کردی، جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف 64 سے زائد اپیلیں سپریم کورٹ میں زیرِ التواء ہیں۔ ان اپیلوں کے فیصلے کی جلد متوقع ہے ۔