• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث مختلف رینج کے 50 پولیس افسران واہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نےکراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس افسران واہلکاروں کی مبینہ طور پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انہیں معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹرساؤتھ گارڈن بی کمپنی بھیج دیا گیااس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،معطل کئے جانے والوں میں کراچی، سکھر،لاڑکانہ اورمیر پورخاص رینج کے افسران واہلکاروں میں 14 انسپکٹرز،3 سب انسپکٹرز، 1اے ایس آئی ،ہیڈ کانسٹیبل وپولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید