کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے بدنام ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے خلاف سانحہ طاہر پلازہ کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا اور گواہان سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی،جیل حکام کی جانب سے سعید بھرم سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی ۔