کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ کے تحصیل رتو ڈیرو کی رہائشی نوجوان لڑکی ردا کو حبس بیجا میں رکھنے سے متعلق آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ردا نے اپنی مرضی سے شادی کی کچھ عرصے بعد لڑکی کے والدین انہیں گھر لے گئے اور رخصتی کا وعدہ کیا تھا ۔