• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، نقیب اللّٰہ قتل کیس، راؤ انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل پر تمام فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کی فائل بننے کے بعد ہی ہم جواب دے سکیں گے۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فرد جرم عائد ہونےکے بعد ثبوت خراب کئے گئے، جسٹس عمر سیال نے ریمارکس میں کہا کہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ استغاثہ ملزموں پر الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا،اپیل کنندہ کے وکیل نے کہا کہ استغاثہ اغوا اور قتل کے الزام کو بھی ثابت کرنے میں ناکام ہوا یہ لکھا ہے، کنفیوژن ہے تو کسی شخص کو بری الزماں نہیں کیا جاسکتا، جسٹس عمر سیال نے ریمارلس دیئے کہ ہم لوگ جان چھڑانے والے جج نہیں ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید