کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا گلبائی چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق 10 سالہ سمامہ کو امتحان میں کامیابی کی خوشی میں والد گھروالوں کے ہمراہ کھانا کھلانے لے کر گئے تھے واپسی پر قاتل ڈمپر کی چنگچی رکشے کو ٹکر سے سمامہ جاں بحق اور والدین شدید زخمی ہو گئے تھے ، پولیس نے حادثے کا مقدمہ سمامہ کے والد رضوان کی مدعیت میں درج کرکے ڈمپر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ،حادثے میں جاں بحق بچہ اور زخمی والدین سیکٹر اے تھری سعید آباد بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں ، متوفی بچہ سمامہ پانچویں جماعت کے امتحان میں پہلی پوزیشن لیکرکامیاب ہوا تھا، متوفی سمامہ کے والد نے بتایا کہ ہم چنگچی رکشے میں سوار تھےگاڑی نے پیچھے سے ٹکر ماری اورمیں بیہوش ہوگیا ، وہ کس سے انصاف مانگیں اب کوئی میرے پیارے بیٹے کو واپس نہیں لا سکتا، حادثے میں اہلیہ شدید زخمی اور بیہوش ہے اگر وہ ہوش میں آئی اوراسے بیٹے کی موت کا معلوم ہوا تو جانے اس پر کیا گزرے گی۔