کراچی(اسٹاف رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہےکہ ایم کیو ایم کو نڈر، بیباک اور متحرک نوجوان قیادت فراہم کرنا اے پی ایم ایس او کی روایت رہی ہے، تعلیم کے زیور سے آراستہ نوجوان ہی تنظیم اور شہر دونوں کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، وقت اور حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ نئے تقاضے بروئے کار لا کر تحریکی پیغام گھر گھر پہنچایا جائے اور باشعور نوجوان طبقے کو تحریک سے جوڑا جائے، وہ پیر کو یہاں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی اور سیکٹر بی کے ذمّے داروں و کارکنوں سے ملاقات کررہے تھے،۔ اس موقع پر انچارج سوشل میڈیا و رکن قومی اسمبلی صبحین غوری بھی موجود تھیں ، سید امین الحق نے کہا کہ آج بھی متوسط طبقے کو ایوانوں میں نمائندگی کا حق دینے کا سہرا ایم کیو ایم کے سر ، جاگیر دارانہ نظام میں یہ ایک بڑی کام یابی ہے۔