• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے 4 افسروں کی ترقی، ڈائریکٹر جنرل تعیناتی؛ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( طاہر خلیل )قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی منظوری اور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نیب کے چار افسران کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے کر مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم لو دھی کو جو اس وقت نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر (گریڈ 20) کے طور پر کام کر رہے تھے، ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) نیب ملتان تعینات کیا گیا ۔محمد احترم ڈار، کوجو بطور ڈائریکٹر (گریڈ 20) ڈی جی نیب لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اب مستقل طور پر ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ۔محمد عامر بٹ، جو اس وقت ڈائریکٹر نیب کراچی (گریڈ 20) کے عہدے پر فائز تھے، ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) نیب سکھر مقرر کیا گیا ۔نوید حیدر زاہد کوجو نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر (گریڈ 20) کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، کو ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) نیب ہیڈکوارٹرز میں ترقی دے کر تعینات کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید