• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سیاسی و فوجی قیادت محاذ آرائی سے گریز کریں، جاوید اقبال

کراچی(نیوز ڈیسک)سوسائٹی فار گلوبل ماڈریشن ( ایس جی ایم ) نے مقبوضہ جموں کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوسائٹی فار گلوبل ماڈریشن کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں، ہم دونوں ممالک کی سیاسی اور فوجی قیادت پرزور دیتے ہیں کہ وہ حساس صورتحال میں محاذ آرائی سے حتمی الامکان گریز کرتے ہوئے پختگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ یہ باور کرنا چاہیے کہ خاص طور پر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کبھی بھی دیرینہ تنازعات کا قابلِ عمل حل نہیں رہی جن کے ایک ارب 70 کروڑسے زائد عوام پہلے ہی مسلسل تنازعات سے بہت زیادہ تکالیف برداشت کر چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید